• news

ساہیوال میں زمیندار کی عدالت، چوری کے 2 ملزموں پر تشدد

ساہیوال (نوائے وقت رپورٹ) تھانہ بہادر شاہ کے علاقے موضع نامہ سیال میں بااثر زمیندار نے اپنی عدالت لگا لی۔ زمیندار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کے شبہ پر دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق جہانگیر نامی زمیندار کی مسروقہ بھینس کی برآمدگی کے بعد نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے ملزموں کو تاحال گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی مقدمہ درج کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن