• news

کئی وارداتیں ‘ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے ‘قیمتی سامان لیکر فرار

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نیاقبال ٹاؤن میں وقاص ‘ اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ ‘ زیوارات ‘ موبائل فون،مغلپورہ میں نعمان سے 4 لاکھ 10 ہزار ‘ موبائل فون، کوٹ لکھپت میں حضرات خان سے 3 لاکھ 5ہزار ‘ موبائل فون،مناواں میں منظور سے70ہزار ‘ موبائل فون،چوہنگ میں سلیمان سے 55ہزار‘ موبائل فون،باٹا پور میں ناصر سے40 ہزار‘ موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں فیاض سے 35ہزار ‘ موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ  میں سرفراز سے 15ہزار‘ موبائل فون،شاہدرہ  میں کمال سے 14ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے گرین ٹاؤن میں شوکت کی دکان سے ڈھائی لاکھ کا سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے گلبرگ،فیصل ٹاون اور ڈیفنس سے3 گاڑیاں، لوئر مال سے رکشہ جبکہ سبزہ زار، داتا دربار،نولکھا،راوی روڈ،مانگا منڈی،گجرپورہ، ساندہ اور مصری شاہ کے علاقوں میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن