سرگودھا: میونسپل کارپوریشن کی غفلت سے 2 سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) ستھرا پنجاب پروگرام میں میونسپل کارپوریشن کی غفلت اور نااہلی سے ریلوے کالونی کے سیوریج نالہ میں گرنے سے 2 سالہ ایمان فاطمہ جاں بحق ہو گئی۔ جس پر اہلخانہ علاقہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے کہا کہ سیوریج نالہ کی صفائی نہ ہونے کے باعث معصوم بچی موت کی وادی میں چلی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار میونسپل کارپوریشن حکام کو سیوریج نالہ کی صفائی کی استدعا کی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔