تیونس، مشرقی ساحل سے 1,178 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا
تیونس (اے پی پی)تیونس کے نیشنل گارڈ نے مشرقی ساحل کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی 28 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 1,178 افراد کر گرفتار کر لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحری محافظوں نے سفیکس صوبے کے ساحل سے بحری جہازوں کو روکا اور صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے 1,160 تارکین وطن اور 18 تیونسی باشندوں کوحراست میں کے لیا ہے ۔علاوہ ازیں کارروائیوں میں 15 کشتیاں بھی قبضے میں لیتے ہوئے 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔ تارکین وطن کے خلاف اقدامات پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے مشاورت کے بعد کیے جا رہے ہیں۔