• news

  روس کے کروز میزائل  کی پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی 

 وارسا(آئی این پی )  پولینڈ کی مسلح افواج  نے کہا  ہے کہ روس کے کروز میزائلوں میں سے ایک نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ مسلح افواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یہ خلاف ورزی پولینڈ  کے ایک قصبے اوسرڈو کے قریب ہوئی اور اسے فوجی ریڈار سسٹم نے دیکھا۔مسلح افواج نے قبل ازیں کہا تھا کہ حملے کے دوران پولینڈ اور اتحادی طیاروں کو متحرک کیا گیا تھا تاکہ پولینڈ کی فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔لویو کے میئر اینڈری نے ٹیلی گرام پر کہا کہ شہر پر کوئی حملہ نہیں ہوا لیکن لویو کی ریجن میں حساس انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے تقریبا 20 میزائل اور سات حملہ آور ڈرون داغے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن