• news

برفانی طوفان کا نیا سسٹم امریکہ میں داخل، 8 افراد ہلاک 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں موسم سرما کی برفانی طوفان کا نیا سسٹم داخل ہو گیا۔ روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے وسطی، مغربی، جنوبی اور مشرقی علاقے شدید برفباری کی زد میں ہیں۔ برفانی طوفان کے دوران مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی نیو انگلینڈ برفباری کی لپیٹ میں آگیا۔ کئی علاقوں کی بجلی بند اور شاہراہیں برف سے ڈھک گئیں۔ نیویارک اور بوسٹن میں بھی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ شکاگو میں بھی سردی کی لہر اگلے ہفتے تک جاری رہے گی۔ اتوار سے بدھ تک متوقع طوفانوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن