• news

روس یوکرائن کے ایک دوسرے پر میزائل حملے: خاتون زخمی ، گیس پائپ لائن عمارت کونقصان 

کیف (آئی این پی) روس نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف پر درجنوں فضائی حملے کیے جس کے بعد یوکرائن کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ روس کی جانب سے فضائی حملے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی  صبح 5 بجے شروع ہوئے تھے۔ یوکرائن کی فوج نے کہا کہ اس کا فضائی دفاعی نظام جوابی کارروائی کرے گا۔ کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ یوکرائن کی فضائی دفاعی افواج نے کیف اور دارالحکومت کے آس پاس کے قریب ایک درجن کے قریب روس کے میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں کسی جانی یا بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یوکرائن کے شہر لیو کے میئر آندری سدووی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ روس نے تقریبا20 میزائل اور7  ڈرون لانچ کیے تھے۔ روس کے زیرانتظام یوکرائنی علاقہ سیوستا پول میں یوکرائن کے میزائل حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ گیس پائپ لائن اور عمارت کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن