• news

بین المذاہب ہم آہنگی، تشدد سے پاک معاشرہ کیلئے خدمات پر مولانا عبدالخبیرکو اعزاز ملا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) گورنر بلیغ الرحمن نے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان/ خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کو پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، پیغام پاکستان کے فروغ، خدمت خلق اور بین الاقوامی خدمات کے اطراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ/ تمغہ امتیاز پیش کیا۔ مختلف مسالک و مذاہب کے درمیان تنازعات کے خاتمے، خدمت خلق اور بین الاقوامی خدمات کے اطراف میں صدارتی ایوارڈ/ تمغہ امتیاز پیش کیا اور مبارکباد بھی دی۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ہمیشہ پاکستان میں اتحاد و وحدت، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، تشدد سے پاک معاشرہ اور پیغام پاکستان کے فروغ کے حوالے سے لازوال خدمات دی ہیں اور بالخصوص انٹرنیشنل سطح پر جا کر پاکستان اور اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے محبتوں کے پیغام کو اْجاگر کیا اور پیغام پاکستان کے بیانیہ کو پورے پاکستان میں ہر گھر کی آواز بنانے میں اپنا عظیم کر دار ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن