• news

سیاستدا ن ملکی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ  ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار کلیدی ہے سیاستدا ن پارٹی سیاست کی بجائے ملکی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی اور نمائندہ جماعت ہے اور ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کی تدبیر کررہی ہے‘وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک قابل عوام دوست اور محنتی و محب وطن لیڈر ہیں جو پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں جس سے پنجاب میں انقلابی تبدلیاں رونماہورہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن