اچھرہ واقعہ: 3 ملزموں کی ضمانتیں منظور، 2کو بے گناہ قرار دے دیا گیا
لاہور (خبر نگار) انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اچھرہ میں خاتون پر حملے کے مقدمہ میں گرفتار تین ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے ملزم التمش، ندیم اور عادل کی ضمانتیں منظور کیں، جبکہ عبوری ضمانتوں کے دو ملزموں علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو بے گناہ قرار دے دیا۔