• news

فیروزوالہ میں گھریلوجھگڑے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

 فیروزوالہ( نامہ نگار)  لاہور روڈ شرقپور کی آبادی اٹاری میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان اللہ دتہ نے اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے ہلاک کر دیا ملزم فرار ہو گیا  مقتولا چار بچوں کی ماں تھی اللہ دتہ کی شگفتہ بی بی کے ساتھ شادی ہوئی اللہ دتہ نشہ کرتا اس کی بیوی نے اسے نشہ کرنے سے منع کیا مگر باز نہ آیا اس رنج کی بنا پر اللہ دتہ نے اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے مارڈالا ۔

ای پیپر-دی نیشن