• news

نواب ٹائون: روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پر شوہر نے خود کشی کرلی

 لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاؤن میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس55 سالہ عتیق الرحمان کی بیوی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر بچوں سمیت نواب ٹاؤن میں اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔گزشتہ روز عتیق الرحمان اپنے سسرال آیا اور روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش کی مگر اس نے خاوند سے ملنے اور ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ عتیق الرحمان نے خود کو گولی مار خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن