• news

متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھو ں روپے‘قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے 

لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں عظیم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر5لاکھ 85ہزار‘زیورات دیگر سامان،جوہر ٹاؤن میں تنویر‘ اس کی فیملی سے3 لاکھ46 ہزار‘زیورات‘ موبائل فون،غازی آبادمیں نعیم سے ایک لاکھ‘موبائل فون،گلشن اقبال میں سمیر سے52ہزار‘ موبائل فون،نشتر کالونی میں فرقان سے50ہزار ‘ موبائل فون،ٹاؤن شپ میں شبیر سے 20 ہزار‘ موبائل فون، گلشن راوی میں اسد سے 8ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرارہوگئے ۔چوروں نے نشتر کالونی میں بابر کی دکان سے ڈھائی لاکھ‘ سامان چوری کرلیااور فرار ہو گئے۔چوروں نے گلبرگ،گرین ٹاؤن ‘باغبانپورہ سے 3 گاڑیاں،کاہنہ سے رکشہ جبکہ مانگا منڈی، شفیق آباداسلام پورہ،شادباغ، باغبانپور،اچھرہ ‘ باٹا پور کے علاقوں سے7 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ۔

ای پیپر-دی نیشن