• news

وزیر مملکت آئی ٹی سے ٹیراڈیٹا گلوبل کنسلٹنگ کے کنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ٹیراڈیٹا گلوبل کنسلٹنگ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی  کے کنٹری ڈائریکٹر ہارون کانتھ نے سوموار کو ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیٹا بیس، آئی ٹی برآمدات ، ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ہارون کانتھ وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ہارون کانتھ سے گفتگو میں وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا  ڈیجیٹل دور میں ڈیٹا کی موجودگی وقت کی اہم ضرورت ہے،  ڈیٹا کی تیز ترین موجودگی کا فیصلہ سازی میں اہم کردار ہے، بہتر سروسز ڈیلیوری کے لیئے مربوط ڈیٹا بیس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مستحکم ڈیٹا بیس کا ہونا بہت اہم ہے، ٹیراڈیٹا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے۔ہارون کانتھ نے ٹیراڈیٹا کمپنی کی وزارت آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن