نائیجیریا میں 130 سے زائد مغوی سکول کے بچے بازیاب
ابوجا(این این آئی)نائیجیریا حکومت نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اسلحے کے زور پر اغوا کیے گئے 130 سے زائد بچوں کو تاوان کی ڈیڈلائن سے قبل بحفاظت بازیاب کرادیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کے ترجمان عبدالعزیز عبدالعزیز نے بتایا کہ ریاست کاڈونا کے قصبے کوریگا میں 7 مارچ کو اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے پس پردہ کئی اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام بچوں کو رہائی دلوائی گئی ہے اور وہ بالکل خیریت سے ہیں اور بچوں کی مجموعی تعداد 137 بتائی جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 286 طلبہ اور عملے کے ایک رکن کی فہرست سے بہت کم ہے۔ترجمان نے دعوی کیا کہ میڈیا کی رپورٹس درست نہیں ہیں تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔