مقبوضہ کشمیر محاصرے تلاشی کاروائیاں جاری،مزید2 نوجووان گرفتار
سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے لارکی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کی غیرقانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں عسکریت پسند قرار دیا ہے۔دوسری جانب مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کشمیری سرکاری ملازمین کی طرف سے حکومت کی پالیسیوں اوراقدامات پر تنقید کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور سرکاری ملازمین کوتازہ انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے باز رہیں۔