ٹوئٹر کی بندش کے خلاف درخواست، سماعت عید کے بعد تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے سینئر کونسل پیش نہ ہوئے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایکس کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے۔