این اے 81 گوجرانوالہ کا دوبارہ نوٹیفکیشن، ہائیکورٹ کی درخواست میں ترمیم کی اجازت، فائل سائل کو واپس
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے این اے 81 گوجرانولہ میں دو بارہ گنتی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے فائل واپس کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رانا بلال اعجاز ایک لاکھ 17 ہزار 7 سو 17 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔
مسلم لیگ نون کے امیدوار نے ایک لاکھ 9 ہزار 926 ووٹ حاصل کیے تھے۔ نون لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرہ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی، الیکشن کمشن نے دوبارہ گنتی میں نون لیگی امیدوار کو 1 لاکھ دس ہزار 57 ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی ناکامی اور دوسرے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیوں نہیں کیا؟۔ اب تو معاملہ آگے بڑھ گیا ہے۔