• news

جلائو گھیراؤ کیس، ایک ملز م کے ریمانڈ میں توسیع متعدد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی 

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاوٗس حملہ اور جلائو گھیرائو کیس میں پی ٹی آئی رہنما احمر رشید بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے  ملزم کو 8 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
 دریں اثناء جج ارشد جاوید نے جناح ہاوٗس حملہ اور جلائوگھیرائو کیس میں عائشہ علی بھٹہ و دیگران کی ضمانتوں پر سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پراسیکیوشن  کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ دو دن دے رہا ہوں اگر ریکارڈ پیش نہ کیا تو ضمانتوں  پر فیصلہ کر دوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن