• news

سری لنکا کے و زیراعظم   6روزہ دورے پر  چین پہنچ گئے

بیجنگ(اے پی پی)سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا  6روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔سری لنکا کے وزیر اعظم اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ کی دعوت پر پیر کو  بیجنگ پہنچے۔
 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان  نے  جمعے کو کہا تھا کہ چینی رہنما  سری لنکا کے وزیر اعظم  دینیش گوناوردینا   کے ساتھ دونوں ملکوں کی روایتی دوستی کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد کو  مضبوط بنانے ، عملی تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن