روس:نووچر کاسک پاور پلانٹ کے 2 یونٹ آگ لگنے کے باعث بند
ماسکو(اے پی پی)روس کے شہر روستوو میں نووچرکاسک پاور پلانٹ کے 2یونٹ آگ لگنے کے باعث بند ہو گئے۔ پیر کی صبح کو روسٹوو کے علاقے میں نووچرکاسک پاور پلانٹ کے2پاور یونٹس آگ لگنے کے باعث بند ہو گئے۔ پلانٹ میں لگی آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے۔آتشزدئی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم انہوں نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔