قصور‘فیصل آباد میں2 بچوں سے زیادتی‘میانوالی دوگرفتار
قصور‘فیصل آباد ‘میانوالی(نمائندہ نوائے وقت ‘نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار) اوباشوں نے2بچوں سے زیادتی کرڈالی‘ تھانہ ڈجکوٹ 659 گ ب میں قربان علی کا کمسن بھتیجا عبداللہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اوباش ملزم حسنین بچے کو ورغلا کر حویلی میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘نواحی علاقہ کے محلہ مدرسہ قاری شفیع کے 15 سالہ لڑکے کے ساتھ 2 ملزموں کی زیادتی کرنے اور ویڈیو و فوٹو بنانے کی اطلاع پرڈی پی اوکا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر عبد الرزاق کو ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم ۔زیادتی کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ قصورکے نواحی گاؤں تھہ شیخم میں جواں سالہ بچے سے اوباش ملزموں کی اجتماعی زیادتی، اویس اور ارسلان (ع) کو ورغلاکر حویلی صوبے والی میں لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔