• news

ایک دو برس مشکل سہی، آسودگی ضرور آئیگی، سب ملکر کام کریں: نوازشریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا۔ مریم نواز شریف اور  نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا۔  نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا، سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، ایک دو سال مشکل سہی،  آسودگی کاوقت ضرور آئے گا، سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہو  گا، ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں، پتنگ کی ڈور سے خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہونے کا بہت دکھ ہے۔. ایسا اندوہناک واقعہ دیکھا نہ سنا۔  ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا۔ ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  ارکان اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی سے تکمیل کے مراحل طے کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوا ز شریف اور قائد محمد نواز شریف کو مبارکباد دی۔ نواز شریف نے  کہاکہ سب مل جل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے۔ مسلم لیگ ن ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ آپ کی سی ایم آپ کے ساتھ ہے ملکر صوبے اور ملک کیلئے کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن