• news

مسلم لیگ (ن) ، اتحادی جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا 

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی  صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل ( بدھ) کے روز ہوگا۔قبل ازیں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس منگل کی شام کو طلب کیا گیا تھا۔اجلاس ایوان وزیراعلیٰ 90 شاہراہ قائداعظم پر ہو گا، مسلم لیگ (ن) اور تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں پنجاب کے صوبائی بجٹ کی منظوری اور سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن