• news

سینیٹر طلحہ محمود  جے یو آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہو گئے 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس بات کا اعلان سینیٹر طلحہ محمود نے پیپلز سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، پیپلز پارٹی  خیبر پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا، سیکرٹری جنرل شجاع خان عرف شازی خان اور میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں، 2006 میں ایم این اے کیلئے جمعیت علمائے اسلام کا ٹکٹ لیا تھا، آج تک جمعیت علماء اسلام کے علاوہ کسی پارٹی میں نہیں رہا۔ پاکستان کی معاشی بدحالی اور سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں، سب کو علم ہے پاکستان کن مسائل سے گزر رہا ہے، ہم نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن