• news

اپیلٹ ٹربیونل میں سماعت، پرویز الٰہی  اورمونس کو الیکشن لڑنے کی اجازت 

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل نے چوہدری پرویز الٰہی کو پی پی 32گجرات  اور مونس الٰہی کو  پی پی 158 لاہور سے ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹربیونل کو بتایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے الزام کے تحت پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے، پرویز الٰہی کے تمام اثاثے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کیے گئے ہیں، ریٹرننگ آفیسر نے مفرور ہونے کی وجہ سے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر  کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انتخاب لڑنے کی اجازت دے۔ ٹربیونل نے پی پی 164 لاہور سے اصغر مجید کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے۔

ای پیپر-دی نیشن