• news

افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی مسائل کا جلد حل نکالا جائے گا: نائب وزیر تجارت 

کابل (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے نائب وزیر تجارت خرم آغا نے وفد کے ساتھ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی سے کابل میں ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتوں کی  ذمے داری ہے کہ مشترکہ اقدار کا احترام یقینی بنائیں  تجارت، راہداری مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اور مخلصانہ اقدامات ضروری ہیں خرم آغا نے افغانستان کے دورے کی دعوت دینے پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ممالک کے درمیان مسائل کا جلد حل نکالا جائیگا ملاقات میں تجارتی اور ٹرانزٹ تعلقات کے فروغ پر غور ہوا بارڈر پر مسافروں مریضوں اور تاجروں کی آمدورفت میں سہولیات  کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ افغان حکومت نے کہا کہ ملاقات کا مقصد تجارتی، راہداری اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن