وزیر خارجہ سے روس‘ ترکیہ‘ سویڈن کے سفیروں کی ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے روس‘ ترکیہ اور سویڈن کے سفیروں نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر بھی بات کی گئی۔ وزیر خارجہ سے سویڈن کے سفیر سنیرک پرسن نے ملاقات کی۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔