• news

 آئی جی پنجاب نے جو خدمات سر انجام دی ہیں تمغہ تو بنتا تھا ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد  

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب نے جس طرح (ن) لیگ کے گھریلو ملازم ہونے کا کردار ادا کیا اس پر انہیں مبارک ہو ،انہوں نے جو خدمات سر انجام دی ہیں انہیں تمغہ دینا تو بنتا تھا،آئی جی پنجاب کی سربراہی میں لوگوں کی عزتیں اچھالی گئیں، گھروں کا تقدس پامال کیا گیا، خواتین کے ساتھ بد ترین سلوک کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق جیل سے جاری خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  خواتین سیاسی قدیوں کو جیلوں میں رکھا گیا، جنگ، بغاوت، قتل، دہشتگردی کے جعلی پرچے کاٹے گئے ،ان خدمات پر آئی جی پنجاب کو تمغہ دینا تو بنتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کے ساتھ زیادتی ہوئی جس کی مذمت کرنا چاہوں گی ،تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشن کروانے، توہین الیکشن کمیشن کے کیس بنوانے، این اے 130 کے جعلی رزلٹ تیار کر کے تاحیات قائد کی عزت بچانے، مخصوص نشستیںچھیننے، فارم 47 کی مدد سے حکومت بنوانے اور شریف خاندان کی اتنی خدمات کرنے پر تمغہ تو بنتا ہی تھا ۔میری درخواست ہے آئی جی پنجاب کے ساتھ ساتھ چیف الیکشن کمیشن کو بھی نواز دو۔

ای پیپر-دی نیشن