کامونکی: پیشی سے واپسی پر ڈکیتی کا ملزم ہتھکڑی سمیت فرار
کامونکی (نمائندہ خصوصی) جیل سے لائے جانے والا ڈکیتی کا ملزم پولیس وین سے چھلانگ لگا کر ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی کے اے ایس آئی محمد صابر اور کانسٹیبل اشفاق وغیرہ گزشتہ دوپہر گوجرانوالہ سنٹرل جیل سے ملزم شہزاد مسیح سکنہ حبیب پورہ کو عدالت میں پیش کر کے تھانہ منتقل کررہے تھے کہ سٹی چوک میں ملزم گاڑی سے چھلانگ لگاکر ہتھکڑی سمیت پرانی آبادی کی گلیوں میں بھاگ گیا۔ پولیس کی بھاری نفری ملزم کی تلاش کرتی رہی۔