ایمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ ڈکیتی کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ایمن آباد‘ گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم ماراگیا۔ ساتھی ملزم فرار‘ گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دیدیں، بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد پولیس ڈکیتی قتل کے ملزم جاوید کو برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی، لڑھکی پلی کے قریب 6 نامعلوم مسلح ملزموں نے اپنے ساتھی ملزم کو چھڑانے کی غرض سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ اسی دوران ملزم جاویدہتھکڑیوں سمیت پولیس وین سے اور دوطرفہ فائرنگ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا‘ جبکہ ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ملزم نے رواں ماہ دوران ڈکیتی مزاحمت پرایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور فیصل آباد میں بھی درجن بھر مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا۔