امریکہ کی شام میں بمباری 7فوجیوں سمیت 8افراد جان بحق
دمشق (نوائے وقت رپورٹ) امریکی فوج نے شام کے علاقے دیر الزور پر بمباری کی ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق امریکی بمباری سے سات فوجیوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ بمباری گزشتہ صبح کی گئی۔ شامی وزارت داخلہ نے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔