• news

آئی پی ایل پر جوا ہارنے والے بھارتی انجینئر کی اہلیہ نے خودکشی کر لی

دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل خونی لیگ بن گئی۔ کرناٹک کے انجینئر درشن بابو جوا کی لت اس کی اہلیہ کی موت کا سبب بن گئی۔ درشن بابو جوا میں اکثر ہارنے کے بعد ادھار لیتا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ادھار دینے و الے رقم کے مطالبہ پر اس کی 23 سالہ اہلیہ کو ہراساں کرتے تھے۔ اہلیہ نے لوگوں کے ادھار واپس مانگنے سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ جس کی لاش 18 مارچ کو کرناٹک کے چترادرگا میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن