بالٹی مور:کارگو جہاز پل سے ٹکرا گیا، درجنوں گاڑیاں دریا برد، 13 افراد جاں بحق
بالٹی مور (نوائے وقت رپورٹ) امریکی شہر بالٹی مور میں کارگو جہاز پل سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد پل گر کر تباہ ہو گیا اور بیس افراد دریا میں ڈوب گئے۔ ٹریکٹر ٹرالر سمیت درجنوں گاڑیاں دریا میں جا گریں، فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سات افراد کو بچا لیا گیا۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں بحری جہاز عملے کے دو افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔