• news

 ہائیکورٹ  نے محکمہ ہیلتھ کے پانچ  معطل ملازمین کو بحال کردیا

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے محکمہ ہیلتھ کے پانچ معطل ملازمین کو بحال کردیا، سید تاثیر عباس و دیگران کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا گیا،عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کو آئندہ سماعت تک معطل کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین کے وکلاء  سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کے مطابق پیڈا ایکٹ کی شق پانچ کے تحت معطلی کا متعلقہ افسر کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

ای پیپر-دی نیشن