جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الہٰی ‘محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
لاہور(خبرنگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے پہلے ہی دلائل مکمل کر لئے تھے۔