• news

 اقبال ٹاوٗن میں کم عمر بچے سے ملازمت کرانے پر 7 اپریل کو گواہ طلب

لاہور(خبرنگار)سینیئر سول جج ضلع کچہری نے اقبال ٹاوٗن میں کم عمر بچے سے ملازمت کروانے کے ملزم قاسم علی کے خلاف پراسیکیوشن سے گواہان کو 7 اپریل کو طلب کر لیا،پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا ملزم کا برگر شوارمے کا سٹال ہے، ملزم نے  13 سالہ ہارون کو ملازمت کے لئے رکھا ہوا ہے، استدعا ہے عدالت ملزم کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن