جماعت اسلامی کے 5 امیدواروں کی الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداریاں دائر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے 5 امیدواروں نے سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبیونل میں انتخابی عذرداریاں دائر کردیں۔عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے انتخابی عذرداری دائر کرنے والوں میں پی ایس 105 کے جنید مکاتی، پی ایس 123 کے محمد اکبر، پی ایس 124 سے محمد احمد، پی ایس 126 نصرت اللہ اور پی ایس 128 کے وجیہ الحسن شامل ہیں۔درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کی شام ہم جیت رہے تھے لیکن 9 فروری کوہمیں ہرا دیا گیا۔