عراقی وزارت مواصلات کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ
بغداد(این این آئی)عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانیکا مطالبہ کیا ہے۔ بغداد سے عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر مواصلات ہیام الیاسری نے درخواست کابینہ کو بھیج دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عراق میں غیراخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔