• news

یونین کونسلز کے 80 مقامات سے وال چاکنگ کا خاتمہ

لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ لاہور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے۔ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر انفراسٹکچر ونگ فیلڈ میں پوری طرح مستعد ہے۔ میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر اور زونل آفیسرز فیلڈ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔  ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کی 41 شاہراہوں پر پیچ ورک کا کام کیا گیا۔ 51 سے زائد سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کیا گیاہے۔رافعہ حیدر نے بتایا کہ  شہر کی مختلف یونین کونسلز کے 80 مقامات سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ 50 مقامات پر مین ہول کی مرمت و تنصیب کا کام کیا گیا۔ رافعہ حیدر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے انفراسٹکچر ونگ کو فیلڈ سروے کی ہدایت کی ہے۔سٹریٹ لائٹس کے آٹومیٹڈ سسٹم کے حوالے سے تجاویز طلب کی گء ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن