• news

ملک دشمن قوتیں پاکستان میں سی پیک کے خلاف ہیں: خالد سندھو

لاہور (  خصوصی نامہ نگار  ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں سی پیک کے خلاف ہیں۔چینی باشندوں کا قتل سراسر ظلم ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں چینی باشندوں کی ہلاکت ملکی سلامتی پر سوالیہ نشان ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،اندرونی و بیرونی دشمنوں سے نبٹنے کے لیے حکومت اپنی تمام توانائیاں صرف کرے۔غیر ملکی باشندوں کے تحفظ میں ناکامی سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن