• news

 اسلامی فوجداری انصاف کا نظام نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہیں:ہیبت اللہ اخوندزادہ

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت کے رہنما  ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا ہے وہ اسلامی فوجداری انصاف کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک آڈیو کلپ میں کہا "ہمارا مشن شریعت اور اللہ کے حدود  کو نافذ کرنا ہے،" طالبان حکام نے کہا یہ ان کی تازہ ترین تقریر سے ہے تاہم  انہوں نے یہ نہیں بتایا ہیبت اللہ نے کہاں بات کی، لیکن اخندزادہ جنوبی افغان شہر قندھار میں رہتے ہیں اور شاذ و نادر ہی اسے چھوڑتے ہیں جسے طالبان کی تاریخی جائے پیدائش اور سیاسی ہیڈ کوارٹر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بنیادی طور پر طالبان حکومت کے مغربی ناقدین کو مخاطب کیا، جسے اخندزادہ قندھار سے مؤثر طریقے سے کنٹرول کر رہے ہیں۔ اخندزادہ نے کہا "جس طرح آپ پوری انسانیت کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، اسی طرح میں بھی۔ میں اللہ کی نمائندگی کرتا ہوں، اور آپ شیطان کی نمائندگی کرتے ہیں"۔ انہوں نے مغربی انسانی حقوق کی اقدار اور خواتین کی آزادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا طالبان کے مذہبی سکالرز مغرب اور افغانستان میں اس کی جمہوریت کی مستقل مزاحمت کریں گے۔ طالبان رہنما نے کہا "ان علما  کی بدولت ایسی جمہوریت کو اس سرزمین سے نکال دیا گیا۔"

ای پیپر-دی نیشن