• news

 چینی باشندوں کی ہلاکت ‘دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں: پیپلز پارٹی رہنما 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی شازیہ عابد،نیلم جبار ،نرگس فیض ملک اور روبینہ نذیر چانڈیہ نے بشام میں دہشت گردی کے واقعہ میں 5چینی باشندوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیکٹا اس واقعہ کے پس پردہ محرکات کا جائزہ لیکر اس میں ملوث عناصر کو سختی سے کچل دیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ قبل ازیں اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو کوئی کارروائی کرنے سے قبل کچل دیا جائیگا۔ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں‘پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان نے واقعہ میں شہید ہونے والے چینی باشندوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان دہشتگردی میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچا کر دم لیگی۔

ای پیپر-دی نیشن