• news

گوجرانوالہ:پی ٹی آئی رہنما رانا شوکت پولیس کو چکما دیکر فرار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )خصوصی عدالت میں 9مئی کے واقعہ میں ملوث پی ٹی آئی رہنما پیش ، پولیس کو رانا ساجد شوکت چکمہ دیکر غائب ہو گئے،انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت 9مئی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے سلسلہ میں پی ٹی آئی رہنما میاں طارق ،لالہ اسد اللہ ،کلیم اللہ خان،رانا ساجد سمیت دیگر پیش ہوئے تھے ،پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رانا ساجد شوکت کی گرفتاری کیلئے احاطہ کچہری میں بھاری نفری تعینات کرکے عدالت کی طرف آنے جانے کے راستے بند کر دئیے ،مگر وکلاء نے رانا ساجد کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی۔

ای پیپر-دی نیشن