• news

کامونکی: سابق رنجش پر مخالفین کے تشدد سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی

کامونکی(نمائندہ خصوصی )سابق رنجش پر مخالفین نے چھریاں مارتے ہوئے تشدد کر کے خواتین سمیت 5 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں اْپل سانسی کے فلک شیر اور زبیر وغیر ہ میں سابق رنجش چلی آرہی ہے، گذشتہ روز اسی بناپر زبیر، صدام اور استخار نے گھر میں داخل ہو کر چھریاں کے وار کر کے فلک شیر کو شدید زخمی کرنے کے علاوہ اْسکی والدہ اور بیوی بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ دیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن