• news

بجلی،گیس ‘ پٹرول کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے: طیاب راشد 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف کے رہنماء سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سالہ دور میں پاکستان تیزی کے ساتھ بحرانوں سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن ہو چکا تھا مگر پی ڈی ایم کی شکل میں 14 جماعتوں پر مشتمل ٹولہ مسلط کیا گیا جس نے 16 ماہ میں قوم کو مہنگائی،بیروزگاری،بجلی،گیس اور پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے تحفے دیئے اور اب پھر وہی ٹولہ قوم کا مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آیا ہے اب پھر بجلی،گیس اور پٹرول کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات دکھاوے کے ہیں کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے پنجاب میں ڈکیتی،چوری،پتنگ بازی اور غیر قانونی کام کو عروج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن