• news

خونی کھیل پتنگ بازی کیخلاف آپریشن جاری ہے:اقبال حمید 

قصور(نمائندہ نوائے وقت ) شہریوں کو پتنگ بازی کیخلاف مہم میں قاتل ڈور سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنا نا ہونگی۔خونی کھیل پتنگ بازی کیخلاف آپریشن جاری ہے، والدین اپنے بچوں کو خونی کھیل پتنگ بازی سے روک کر پولیس کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار اقبال حمید ڈی ایس پی ٹریفک قصور نے شہر کے مختلف چوکوں میں پتنگ بازی کیخلاف آگاہی مہم کے دوران عوام کو موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ لگوانے اور دیگر ضروری آگاہی دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی انچارج میاں سیف الرحمن اور دیگر ٹریفک عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اقبال حمید ڈی ایس پی ٹریفک قصور کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور کے واضح احکامات میں خونی کھیل پتنگ بازی کیخلاف آپریشن میں گرفتاریاں اورایف آئی آرزدرج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن