نارنگ و نواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری
نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) نارنگ و گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ رفیق آباد کا رہائشی عابد درزی کاکام کرتا ہے ڈاکوؤں نے دکان سے عید کیلئے آئے سلے اور ان سلے کپڑوں سمیت نقدی اور موبائل چھین لیا چک علاؤالدین کا رہائشی آصف کالی صوبہ میں موبائل کا کام کرتاہے گزشتہ روز ریکوری کیلئے کوٹ عبداللہ سے واپس دکان پر جارہاتھا ڈاکوؤں نے 1لاکھ 57 ہزار روپے چھین لئے ۔ کرتو کا رہائشی اسلم مسیح اہلخانہ کے ہمراہ کراچی گیاہواتھا چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا‘ طلائی زیورات سمیت گھر کا قیمتی سامان لے گئے۔ نارنگ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔