ننکانہ : رمضان نگہبان پیکج ‘مستحقین تک راشن تقسیم کرنے کا عمل تیز
ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد کی زیر نگرانی رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحقین تک راشن تقسیم کرنے کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد کی زیر نگرانی مستحقین کے راشن بیگز ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران و عملہ صبح 8 بجے سے رات گئے تک بغیر وقفے کے راشن مستحقین کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں ابتک مجموعی طور پر 72 ہزار 3 سو 63 فوڈ ہیمپرز مستحقین کو ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ 91500 رجسٹرڈ خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہیمپرز انکے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔