• news

ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ غیر ملکی قرضے ہیں : پیر اشرف رسول

شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہاہے کہ جتنی ترقی شریف خاندان کے دو رمیں پاکستان میں ہوئی اس سے پہلے کسی دور میں نہیں ہوئی ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ غیر ملکی قرضے ہیں ان کو کنٹرول کرکے پاکستان میں مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر ملک بھر کے مسلمانوں پر احسان کیا تھا اور اس نظریاتی ملک کونواز شریف نے ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا پوری دنیا کے یہود و عنود پاکستان سے خوفزدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے کیا پیر اشرف رسول نے کہاکہ اگر نواز شریف کی حکومت کو برطرف نہ کیا جاتاتو پاکستان ایشین ٹائیگر بن جاتا سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کا بہت بڑا منصوبہ نواز شریف لے کر آئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن